مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی خطے میں پاکستان کی قیمت پر چینی اثر و رسوخ کم کرنے کی غرض سے بھارت کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔کمیٹی اراکین نے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، جو ان کے خیال میں قطعی طور پر پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ان کیمرہ اجلاس کی سربراہی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کی جبکہ دیگر شرکا میں سینیٹر محمد جاوید عباسی، سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر نزہت صادق، سینیٹر اسد جونیجو، سینیٹر رحمٰن ملک، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر ستارہ ایاز اور سینیٹر انوارالحق شامل تھے۔
پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا ٹرمپ کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر سخت تشویش کا اظہار
پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1883734
آپ کا تبصرہ